قرآن - 89:10 سورہ ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

وَفِرۡعَوۡنَ ذِي ٱلۡأَوۡتَادِ

ترجمہ: کنزالایمان - وَ ثَمُوْدَ الَّذِیْنَ جَابُوا الصَّخْرَ بِالْوَادِ(9)وَ فِرْعَوْنَ ذِی الْاَوْتَادِ(10) || اور ثمود جنہوں نے وادی میں پتھر کی چٹانیں کاٹیں ۔ اور فرعون کہ چَومیخا کرتا ۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور ثمود (کے ساتھ) جنہوں نے وادی میں پتھر کی چٹانیں کاٹیں ۔ اور فرعون (کے ساتھ) جو میخوں والا تھا۔ || اور ثمود (کے ساتھ) جنہوں نے وادی میں پتھر کی چٹانیں کاٹیں ۔ اور فرعون (کے ساتھ) جو میخوں والا تھا۔

سورہ آیت 10 تفسیر


{وَ ثَمُوْدَ: اور ثمود۔} یعنی کیا تم نے نہ دیکھا کہ تمہارے رب عَزَّوَجَلَّ نے قومِ ثمود کے ساتھ کیا کیا جنہوں  نے اپنی قوت و طاقت سے پہاڑ کاٹ کرمضبوط مکانات تعمیرکئے مگر اللّٰہ تعالیٰ نے انہیں  بھی ہلاک کردیا ۔قومِ ثمود قومِ عادکے چچا زاد تھے، حجاز و شام کے در میان آباد تھے ، حِجر سے وادیٔ قُریٰ تک بہت سے بڑے بڑے بڑے شہر آباد کئے تھے ، سنگتراشی میں  استاذتھے ،بہت قد آوراور مالدار تھے ۔ حضرت صالح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام ان میں  نبی ہو کر تشریف لائے اورآپ کی مخالفت کی وجہ سے کفار ِثمود ہلاک ہوئے ۔

{وَ فِرْعَوْنَ: اور فرعون۔} یعنی کیا تم نے نہ دیکھا کہ تمہارے رب عَزَّوَجَلَّ نے فرعون کے ساتھ کیاکیاجو میخوں میں  گاڑکرسزائیں  دینے والا تھا۔فرعون نے جس کوسزا دینا ہوتی اس کے ہاتھ پاؤں  میخوں  سے باندھ دیتا یا ہاتھ پاؤں  میں  ہی میخیں  گاڑ دیتا تھا۔

Sign up for Newsletter

×

📱 Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now