قرآن - 89:5 سورہ ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

هَلۡ فِي ذَٰلِكَ قَسَمٞ لِّذِي حِجۡرٍ

ترجمہ: کنزالایمان - هَلْ فِیْ ذٰلِكَ قَسَمٌ لِّذِیْ حِجْرٍﭤ(5) || کیوں اس میں عقل مند کے لیے قسم ہوئی۔ ترجمہ: کنزالعرفان کیا اس قسم میں عقلمند کے لیے قسم ہے؟ || کیا اس قسم میں عقلمند کے لیے قسم ہے؟

سورہ آیت 5 تفسیر


{هَلْ فِیْ ذٰلِكَ قَسَمٌ لِّذِیْ حِجْرٍ: کیا اس قسم میں  عقلمند کے لیے قسم ہے؟} گزشتہ آیات میں  پانچ قَسمیں  ارشاد ہوئیں  اور ان کے بارے میں  فرمایا کہ بیشک یہ مذکورہ بالا چیزیں  عقل والوں کے نزدیک ایسی عظمت رکھتی ہیں  کہ خبروں  کواُن کے ساتھ مُؤکَّد کرنا بہت مناسب ہے ۔ اِن ساری قَسموں  کا جواب یہ ہے کہ کافر کوضرور عذاب دیا جائے گا۔اِس جواب ِ قسم پر اگلی آیتیں  دلالت کرتی ہیں ۔

Sign up for Newsletter

×

📱 Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now