قرآن - 96:3 سورہ ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

ٱقۡرَأۡ وَرَبُّكَ ٱلۡأَكۡرَمُ

ترجمہ: کنزالایمان - اِقْرَاْ وَ رَبُّكَ الْاَكْرَمُ(3) || پڑھو اور تمہارا رب ہی سب سے بڑا کریم ۔ ترجمہ: کنزالعرفان پڑھواور تمہارا رب ہی سب سے بڑا کریم ہے۔ || پڑھواور تمہارا رب ہی سب سے بڑا کریم ہے۔

سورہ آیت 3 تفسیر


{اِقْرَاْ : پڑھو۔} دوبارہ پڑھنے کا حکم تاکید کے لئے ہے اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ دوبارہ قراء ت کے حکم سے مراد یہ ہے کہ تبلیغ اور اُمت کی تعلیم کے لئے پڑھئے۔( خازن، العلق، تحت الآیۃ: ۳، ۴ / ۳۹۳)

{وَ رَبُّكَ الْاَكْرَمُ: اور تمہارا رب ہی سب سے بڑا کریم ہے۔} یعنی اے حبیب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ ، آپ کا رب عَزَّوَجَلَّ سب کریموں  سے زیادہ کرم والا ہے ،وہ اپنے بندوں  کو نعمتیں  عطا کرتا اور ان کی نافرمانیوں  پر حِلم فرماتا ہے،وہ اپنی نعمتوں  کا انکار کرنے اور اپنے ساتھ کفر کرنے کے باوجود انہیں  عذاب دینے میں  جلدی نہیں  فرماتا۔( مدارک، العلق، تحت الآیۃ: ۳، ص۱۳۶۲)

تمام آیات

1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19

Sign up for Newsletter

×

📱 Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now