قرآن - 2:227 سورہ البقرہ ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

وَإِنۡ عَزَمُواْ ٱلطَّلَٰقَ فَإِنَّ ٱللَّهَ سَمِيعٌ عَلِيمٞ

اور اگر طلاق کا ہی قصد کرلیں(1) تو اللہ تعالیٰ سننے واﻻ، جاننے واﻻ ہے۔

سورہ البقرہ آیت 227 تفسیر


(1) ان الفاظ سے معلوم ہوتا ہے کہ چار مہینے گزرتے ہی از خود طلاق واقع نہیں ہوگی (جیسا کہ بعض علما کا مسلک ہے) بلکہ خاوند کے طلاق دینے سے طلاق ہوگی، جس پر اسے عدالت بھی مجبور کرے گی۔ جیسا کہ جمہور علما کا مسلک ہے۔ (ابن کثیر )

Sign up for Newsletter