قرآن - 86:5 سورہ ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

فَلۡيَنظُرِ ٱلۡإِنسَٰنُ مِمَّ خُلِقَ

ترجمہ: کنزالایمان - فَلْیَنْظُرِ الْاِنْسَانُ مِمَّ خُلِقَﭤ(5) || تو چاہیے کہ آدمی غور کرے کہ کس چیز سے بنا یا گیا۔ ترجمہ: کنزالعرفان انسان کو غور کرنا چاہئے کہ اسے کس چیز سے پیدا کیا گیا۔ || انسان کو غور کرنا چاہئے کہ اسے کس چیز سے پیدا کیا گیا۔

سورہ آیت 5 تفسیر


{فَلْیَنْظُرِ الْاِنْسَانُ مِمَّ خُلِقَ: انسان کو غور کرنا چاہئے کہ اسے کس چیز سے پیدا کیا گیا۔} اس سے پہلی آیات میں  اللّٰہ تعالیٰ نے قسم ذکر فرما کر یہ بات ارشاد فرمائی کہ ہر جان پر ایک نگہبان مقرر ہے جو ا س کے اعمال کی نگہبانی کرتا ہے اور اس کے اعمال لکھ لیتا ہے اور اس آیت میں  انسان کو اپنی تخلیق کی ابتداء میں  غور کرنے کا حکم دیا جا رہا ہے تاکہ وہ یہ بات جان لے کہ جس نے اسے پہلی بار پیدا کیا ہے وہ اُس انسان کی موت کے بعد جزا دینے کے لئے اسے دوبارہ زندہ کرنے پر بھی قادر ہے لہٰذا انسان کو چاہئے کہ وہ ا س دن کے لئے عمل کرے جس دن اسے دوبارہ زندہ کیا جائے گا اور اسے جزا دی جائے گی۔( مدارک، الطّارق، تحت الآیۃ: ۵، ص۱۳۳۸)

تمام آیات

3
5
6
7
8
12
13
14
17

Sign up for Newsletter

×

📱 Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now