{ثُمَّ اِنَّهُمْ لَصَالُوا الْجَحِیْمِ: پھر بیشک وہ ضرور جہنم میں داخل ہونے والے ہیں۔} اس آیت اور ا س کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ کفار اللّٰہ تعالیٰ کے دیدار سے محروم ہونے کے بعد جہنم میں داخل کر دئیے جائیں گے ،پھران سے جہنم کے خازن کہیں گے کہ یہ وہ عذاب ہے جسے تم دنیا میں جھٹلاتے تھے اور ا س کے واقع ہونے کا انکار کرتے تھے۔( مدارک، المطفّفین، تحت الآیۃ: ۱۶-۱۷، ص۱۳۳۰)
For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.
سورہ المطففین آیت 16 تفسیر