قرآن - 94:6 سورہ ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

إِنَّ مَعَ ٱلۡعُسۡرِ يُسۡرٗا

ترجمہ: کنزالایمان - اِنَّ مَعَ الْعُسْرِ یُسْرًاﭤ(6) || بیشک دشواری کے ساتھ اور آسانی ہے ۔ ترجمہ: کنزالعرفان بیشک دشواری کے ساتھ آسانی ہے۔ || بیشک دشواری کے ساتھ آسانی ہے۔

سورہ آیت 6 تفسیر


{اِنَّ مَعَ الْعُسْرِ یُسْرًا: بیشک دشواری کے ساتھ آسانی ہے۔} اس آیت کو دوبارہ ذکر کرنے سے معلوم ہواکہ ایک تنگی کے بعد دو سہولتیں  اور آسانیاں  ہیں ۔ حضرت حسن رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں ’’ایک دن نبی کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی  عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ  (اپنے کاشانۂ اقدس سے) خوشی اور سُرُور کی حالت میں  مسکراتے ہوئے باہر تشریف لائے اورارشاد فرمایا ’’ایک تنگی دو آسانیوں  پر ہر گز غالب نہیں  آئے گی،تو بیشک دشواری کے ساتھ آسانی ہے۔بیشک دشواری کے ساتھ آسانی ہے۔ (مستدرک، کتاب التفسیر، تفسیر سورۃ الم نشرح، ۳ / ۳۸۰، الحدیث: ۴۰۰۴)

تمام آیات

1
2
3
4
5
6
7
8

Sign up for Newsletter

×

📱 Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now