قرآن - 43:3 سورہ ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

إِنَّا جَعَلۡنَٰهُ قُرۡءَٰنًا عَرَبِيّٗا لَّعَلَّكُمۡ تَعۡقِلُونَ

ترجمہ: کنزالایمان - حٰمٓ(1)وَ الْكِتٰبِ الْمُبِیْنِ(2)اِنَّا جَعَلْنٰهُ قُرْءٰنًا عَرَبِیًّا لَّعَلَّكُمْ تَعْقِلُوْنَ(3) || روشن کتاب کی قسم۔ ہم نے اُسے عربی قرآن اتارا کہ تم سمجھو۔ ترجمہ: کنزالعرفان حم۔ روشن کتاب کی قسم۔ ہم نے اسے عربی قرآن اتاراتا کہ تم سمجھو۔ || حم۔ روشن کتاب کی قسم۔ ہم نے اسے عربی قرآن اتاراتا کہ تم سمجھو۔

سورہ آیت 3 تفسیر


{وَ الْكِتٰبِ الْمُبِیْنِ: روشن کتاب کی قسم۔} اس آیت اور ا س کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ روشن کتاب قرآنِ پاک کی قسم ،جس نے ہدایت اور گمراہی کی راہیں  جدا جدا اور واضح کردیں  اور اُمت کی تمام شرعی ضروریات کو بیان فرما دیا۔ ہم نے اس قرآن کو عربی زبان میں  اتاراتا کہ اے عرب والو! تم اس کے معانی اور اَحکام کو سمجھ سکو۔( خازن، الزخرف، تحت الآیۃ: ۲-۳، ۴ / ۱۰۱)

عربی زبان کی فضیلت:

یادرہے کہ قرآنِ پاک کے سوا کوئی آسمانی کتاب عربی زبان میں  نہ آئی کیونکہ عرب میں  حضرت اسماعیل عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے بعد حضورِ اَقدس صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے علاوہ اور کوئی نبی تشریف نہ لائے،اس سے معلوم ہوا کہ عربی زبان تمام زبانوں  سے اشرف ہے کہ اس زبان میں  قرآنِ پاک آیا،حضور پُرنور صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی زبان عربی تھی،مرنے کے بعد سب کی زبان عربی ہو جاتی ہے، عربی میں  ہی قبراور قیامت کا حساب ہو گا اور اہلِ جنت کی زبان عربی ہو گی۔

تمام آیات

59

Sign up for Newsletter

×

📱 Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now