قرآن - 43:59 سورہ ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

إِنۡ هُوَ إِلَّا عَبۡدٌ أَنۡعَمۡنَا عَلَيۡهِ وَجَعَلۡنَٰهُ مَثَلٗا لِّبَنِيٓ إِسۡرَـٰٓءِيلَ

ترجمہ: کنزالایمان - اِنْ هُوَ اِلَّا عَبْدٌ اَنْعَمْنَا عَلَیْهِ وَ جَعَلْنٰهُ مَثَلًا لِّبَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَﭤ(59) || وہ تو نہیں مگر ایک بندہ جس پر ہم نے احسان فرمایا اور اسے ہم نے بنی اسرائیل کے لیے عجیب نمونہ بنایا۔ ترجمہ: کنزالعرفان عیسیٰ تونہیں ہے مگر ایک بندہ جس پر ہم نے احسان فرمایاہے اور ہم نے اسے بنی اسرائیل کے لیے ایک عجیب نمونہ بنایا۔ || عیسیٰ تونہیں ہے مگر ایک بندہ جس پر ہم نے احسان فرمایاہے اور ہم نے اسے بنی اسرائیل کے لیے ایک عجیب نمونہ بنایا۔

سورہ آیت 59 تفسیر


{اِنْ هُوَ اِلَّا عَبْدٌ: عیسیٰ تو نہیں  ہے مگرایک بندہ۔} اس آیت میں  اللہ تعالیٰ نے حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے بارے میں فرمایا کہ وہ  (نہ خدا ہے اور نہ خدا کے بیٹے، بلکہ خالص) اللہ تعالیٰ کے بندے ہیں جن پر ہم نے نبوت عطا فرما کر احسان فرمایا ہے اور ہم نے اسے بغیر باپ کے پیدا کرکے بنی اسرائیل کے لیے اپنی قدرت کاایک عجیب نمونہ بنایا ہے۔( خازن، الزّخرف، تحت الآیۃ: ۵۹، ۴ / ۱۰۸-۱۰۹)

آیت ’’اِنْ هُوَ اِلَّا عَبْدٌ‘‘ سے معلوم ہونے والے اَحکام:

            اس آیت سے تین باتیں  معلوم ہوئیں :

(1)… اس آیت میں ان عیسائیوں  کا بھی رد ہے جو حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو خدایا خدا کا بیٹا مانتے ہیں  اور ان یہودیوں  کا بھی رد ہے جو آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی نبوت کے منکر ہیں ۔

(2)… مقبول بندوں  کی طرف داری اور تعریف کرنا اللہ تعالیٰ کی سنت ہے۔

(3)… اگر کسی محبوب بندے کو لوگ خدا بھی مان لیں  تو ان لوگوں  کی تردید میں  اس مقبول بندے کی توہین نہ کی جائے بلکہ اس کی عظمت کوباقی رکھا جائے۔

تمام آیات

59

Sign up for Newsletter

×

📱 Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now