ہم نے اس قرآن کو تیری زبان میں بہت ہی آسان کر دیا ہے(1) کہ تو اس کے ذریعہ سے پرہیزگاروں کو خوشخبری دے اور جھگڑالو(2) لوگوں کو ڈرا دے.
سورہ مریم آیت 97 تفسیر
(1) قرآن کو آسان کرنے کا مطلب اس زبان میں اتارنا ہے جس کو پیغمبر جانتا تھا یعنی عربی زبان میں، پھر اس کے مضمون کا کھلا ہونا، واضح اور صاف ہونا ہے۔
(2) لُدَّا (أَلَدُّ کی جمع) کے معنی جھگڑا لو کے ہیں مراد کفار ومشرکین ہیں۔
سورہ مریم آیت 97 تفسیر