{وَ اَنْ لَّا تَعْلُوْا عَلَى اللّٰهِ: اور یہ کہ اللہ کے مقابلے میں سرکشی نہ کرو۔} حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے فرعون سے فرمایا کہ تم اللہ تعالیٰ کی وحی،اس کے رسول اور اس کے بندوں کی توہین کر کے اللہ تعالیٰ کے مقابلے میں سرکشی نہ کرو، بیشک میں تمہارے پاس اللہ تعالیٰ کی طرف سے معجزات کی صورت میں اپنی نبوت اور رسالت کی سچائی کی
روشن دلیل لاتا ہوں جس کا انکار کرنے کی کوئی صورت نہیں ۔(روح البیان، الدخان، تحت الآیۃ: ۱۹، ۸ / ۴۱۰، مدارک، الدخان، تحت الآیۃ: ۱۹، ص۱۱۱۱، ملتقطاً)
For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.
سورہ الدخان آیت 19 تفسیر