قرآن - 75:10 سورہ ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

يَقُولُ ٱلۡإِنسَٰنُ يَوۡمَئِذٍ أَيۡنَ ٱلۡمَفَرُّ

ترجمہ: کنزالایمان - یَقُوْلُ الْاِنْسَانُ یَوْمَىٕذٍ اَیْنَ الْمَفَرُّ(10)كَلَّا لَا وَزَرَﭤ(11) || اس دن آدمی کہے گا کدھر بھاگ کر جاؤں ۔ ہرگز نہیں کوئی پناہ نہیں ۔ ترجمہ: کنزالعرفان اس دن آدمی کہے گا: بھاگنے کی جگہ کہاں ہے؟ ہرگز نہیں ،کوئی پناہ نہیں ہوگی۔ || اس دن آدمی کہے گا: بھاگنے کی جگہ کہاں ہے؟ ہرگز نہیں ،کوئی پناہ نہیں ہوگی۔

سورہ آیت 10 تفسیر


{یَقُوْلُ الْاِنْسَانُ یَوْمَىٕذٍ: اس دن آدمی کہے گا۔} اس آیت اور اس کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ قیامت کا انکار کرنے والا انسان جب قیامت کے ان اَحوال کو دیکھے گاتو کہے گا:میں  اس نازل ہونے والی ہَولناکی سے بچنے کے لئے کس طرف بھاگ کر جاؤں ؟اللّٰہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے کہ وہاں  بھاگ جانا اسے کوئی فائدہ نہیں  دے گا کیونکہ اس طرح اسے نجات نہیں  مل جائے گی اور اس دن نہ ہی پہاڑ یا قلعہ وغیرہ ایسی کوئی پناہ ہوگی جہاں  جا کر وہ اللّٰہ تعالیٰ کے آجانے والے حکم سے بچ سکے۔( تفسیر طبری، القیامۃ، تحت الآیۃ: ۱۰-۱۱، ۱۲ / ۳۳۳، ملخصاً)

تمام آیات

Sign up for Newsletter

×

📱 Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now