قرآن - 75:37 سورہ ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

أَلَمۡ يَكُ نُطۡفَةٗ مِّن مَّنِيّٖ يُمۡنَىٰ

ترجمہ: کنزالایمان - اَلَمْ یَكُ نُطْفَةً مِّنْ مَّنِیٍّ یُّمْنٰى(37)ثُمَّ كَانَ عَلَقَةً فَخَلَقَ فَسَوّٰى(38)فَجَعَلَ مِنْهُ الزَّوْجَیْنِ الذَّكَرَ وَ الْاُنْثٰىﭤ(39) || کیا وہ ایک بوند نہ تھا اس منی کا کہ گرائی جائے۔ پھر خون کی پھٹک ہوا تو اس نے پیدا فرمایا پھر ٹھیک بنایا۔ تو اس سے دو جوڑے بنائے مرد اور عورت۔ ترجمہ: کنزالعرفان کیا وہ اس منی کا ایک قطرہ نہ تھا؟ جو گرایا جاتا ہے ۔ پھر خون کا لوتھڑا ہوگیاتو پیدا فرمایا پھر ٹھیک بنایا۔ تو اس سے مرد اور عورت کی دو قِسمیں بنائیں ۔ || کیا وہ اس منی کا ایک قطرہ نہ تھا؟ جو گرایا جاتا ہے ۔ پھر خون کا لوتھڑا ہوگیاتو پیدا فرمایا پھر ٹھیک بنایا۔ تو اس سے مرد اور عورت کی دو قِسمیں بنائیں ۔

سورہ آیت 37 تفسیر


{اَلَمْ یَكُ نُطْفَةً مِّنْ مَّنِیٍّ: کیا وہ منی کا ایک قطرہ نہ تھا؟} اس آیت اور ا س کے بعد والی دو آیات کاخلاصہ یہ ہے کہ اُس انسان کی یہ اَوقات کہا ں  ہے کہ وہ تکَبُّر کرے اور اپنے پیدا کرنے والے کی نافرمانی کرے جو منی کا وہ گندہ قطرہ تھا جسے عورت کے رحم میں  گرایا جاتا ہے، پھر وہ چالیس دن کے بعد منی سے خون کا لوتھڑا ہوگیا تواللّٰہ تعالیٰ نے اس سے انسان کو بنایا ،پھر اس کے اَعضاء کوکامل کیا اور اس میں  روح ڈالی تو اس منی سے اس نے مرد اور عورت کی صورت میں  دو قسمیں  بنائیں ۔(خازن، القیامۃ، تحت الآیۃ: ۳۷-۳۹، ۴ / ۳۳۷، مدارک، القیامۃ، تحت الآیۃ: ۳۷-۳۹، ص۱۳۰۴، ملتقطاً)

تمام آیات

Sign up for Newsletter

×

📱 Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now