قرآن - 61:7 سورہ الصف ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

وَمَنۡ أَظۡلَمُ مِمَّنِ ٱفۡتَرَىٰ عَلَى ٱللَّهِ ٱلۡكَذِبَ وَهُوَ يُدۡعَىٰٓ إِلَى ٱلۡإِسۡلَٰمِۚ وَٱللَّهُ لَا يَهۡدِي ٱلۡقَوۡمَ ٱلظَّـٰلِمِينَ

ترجمہ: کنزالایمان - وَ مَنْ اَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرٰى عَلَى اللّٰهِ الْكَذِبَ وَ هُوَ یُدْعٰۤى اِلَى الْاِسْلَامِؕ-وَ اللّٰهُ لَا یَهْدِی الْقَوْمَ الظّٰلِمِیْنَ(7) || اور اس سے بڑھ کر ظالم کون جو اللہ پر جھوٹ باندھے حالانکہ اسے اسلام کی طرف بلایا جاتا ہو اور ظالم لوگوں کو اللہ راہ نہیں دیتا ۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور اس سے بڑھ کر ظالم کون جو اللہ پر جھوٹ باندھے حالانکہ اسے اسلام کی طرف بلایا جاتا ہو اور اللہ ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا۔ || اور اس سے بڑھ کر ظالم کون جو اللہ پر جھوٹ باندھے حالانکہ اسے اسلام کی طرف بلایا جاتا ہو اور اللہ ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا۔

سورہ الصف آیت 7 تفسیر


{وَ مَنْ اَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرٰى عَلَى اللّٰهِ الْكَذِبَ: اور اس سے بڑھ کر ظالم کون جو اللّٰہ پر جھوٹ باندھے۔}اس آیت کا معنی یہ ہے کہ اس شخص سے بڑھ کر ظالم کون ہے جسے اس کا رب عَزَّوَجَلَّ اپنے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی زبانِ اقدس سے دین ِاسلام کی طرف بلائے جس میں  دونوں  جہاں  کی سعادت ہے اور وہ اس دعوت کو قبول کرنے کی بجائے اللّٰہ تعالیٰ کی آیات کو جادو بتا کر اس پر جھوٹ باندھے ، اللّٰہ تعالیٰ ایسے ظالم لوگوں  کو ہدایت کی توفیق نہیں  دیتا (کیونکہ اللّٰہ تعالیٰ اپنے اَزلی علم سے جانتا ہے کہ کافر ہی رہیں  گے۔ )( خازن، الصف، تحت الآیۃ: ۷، ۴ / ۲۶۳)

Sign up for Newsletter

×

📱 Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now