قرآن - 71:20 سورہ نوح ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

لِّتَسۡلُكُواْ مِنۡهَا سُبُلٗا فِجَاجٗا

ترجمہ: کنزالایمان - وَ اللّٰهُ جَعَلَ لَكُمُ الْاَرْضَ بِسَاطًا(19)لِّتَسْلُكُوْا مِنْهَا سُبُلًا فِجَاجًا(20) || اور اللہ نے تمہارے لیے زمین کو بچھونا بنایا۔ کہ اس کے وسیع راستوں میں چلو ۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور اللہ نے تمہارے لیے زمین کو بچھونا بنایا۔ تاکہ تم اس کے وسیع راستوں میں چلو۔ || اور اللہ نے تمہارے لیے زمین کو بچھونا بنایا۔ تاکہ تم اس کے وسیع راستوں میں چلو۔

سورہ نوح آیت 20 تفسیر


{وَ اللّٰهُ جَعَلَ لَكُمُ الْاَرْضَ بِسَاطًا: اور اللّٰہ نے تمہارے لیے زمین کو بچھونا بنایا۔} اس آیت اور ا س کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ حضرت نوح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے قوم کو اپنے رب عَزَّوَجَلَّ کی نعمتیں  یاد دلاتے ہوئے فرمایا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے تمہارے لیے زمین کو بچھونا بنایا تاکہ تم اس کے وسیع راستوں  میں  اس طرح (بآسانی) چلو جس طرح آدمی اپنے بستر پر چلتا ہے۔( تفسیر طبری، نوح، تحت الآیۃ: ۱۹-۲۰، ۱۲ / ۲۵۲، مدارک، نوح، تحت الآیۃ: ۱۹-۲۰، ص۱۲۸۴، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

📱 Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now