قرآن - 38:19 سورہ ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

وَٱلطَّيۡرَ مَحۡشُورَةٗۖ كُلّٞ لَّهُۥٓ أَوَّابٞ

ترجمہ: کنزالایمان - وَ الطَّیْرَ مَحْشُوْرَةًؕ-كُلٌّ لَّهٗۤ اَوَّابٌ(19) || اور پرندے جمع کئے ہوئے سب اس کے فرمانبردار تھے۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور جمع کئے ہوئے پرندے ،سب اس کے فرمانبردار تھے۔ || اور جمع کئے ہوئے پرندے ،سب اس کے فرمانبردار تھے۔

سورہ آیت 19 تفسیر


{وَ الطَّیْرَ مَحْشُوْرَةً: اور جمع کئے ہوئے پرندے۔} یعنی ہر جانب سے جمع کئے ہوئے پرندے حضرت داؤد عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے تابع کردئیے،پہاڑ اور پرندے سبھی آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے فرمانبردار تھے۔ حضرت عبداللہ بن عباس رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے مروی ہے کہ جب حضرت داؤد عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام تسبیح کرتے تو پہاڑ آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے ساتھ تسبیح کرتے اور پرندے بھی آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے پاس جمع ہو کر تسبیح کرتے۔( مدارک، ص، تحت الآیۃ: ۱۹، ص۱۰۱۷)

          نوٹ: حضرت داؤد عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے لئے پہاڑوں  اور پرندوں  کی تسخیر کا ذکر سورۂ اَنبیاء ،آیت نمبر 79 اور سورۂ سبا،آیت نمبر10میں  بھی گزر چکا ہے۔

Sign up for Newsletter

×

📱 Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now