قرآن - 38:30 سورہ ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

وَوَهَبۡنَا لِدَاوُۥدَ سُلَيۡمَٰنَۚ نِعۡمَ ٱلۡعَبۡدُ إِنَّهُۥٓ أَوَّابٌ

ترجمہ: کنزالایمان - وَ وَهَبْنَا لِدَاوٗدَ سُلَیْمٰنَؕ-نِعْمَ الْعَبْدُؕ-اِنَّهٗۤ اَوَّابٌﭤ(30) || اور ہم نے داؤد کو سلیمان عطا فرمایا کیا اچھا بندہ بیشک وہ بہت رجوع لانے والا۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور ہم نے داؤد کوسلیمان عطا فرمایا، وہ کیا اچھا بندہ ہے بیشک وہ بہت رجوع کرنے والا ہے۔ || اور ہم نے داؤد کوسلیمان عطا فرمایا، وہ کیا اچھا بندہ ہے بیشک وہ بہت رجوع کرنے والا ہے۔

سورہ آیت 30 تفسیر


{وَ وَهَبْنَا لِدَاوٗدَ سُلَیْمٰنَ: اور ہم نے داؤد کوسلیمان عطا فرمایا۔} ارشاد فرمایا کہ ہم نے حضرت داؤد عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَ السَّلَام کو فرزند ِاَرْجْمند حضرت سلیمان عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام عطا فرمایا،سلیمان عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کیسا اچھا بندہ ہے ،بیشک وہ اللہ تعالیٰ کی طرف بہت رجوع کرنے والا اور تمام اوقات تسبیح و ذکر میں  مشغول رہنے والا ہے۔( جلالین، ص، تحت الآیۃ: ۳۰، ص۳۸۲، ملخصاً) اس آیت سے معلوم ہوا کہ نیک بیٹا اللہ تعالیٰ کی خاص رحمت ہے ۔

Sign up for Newsletter

×

📱 Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now