قرآن - 38:4 سورہ ص ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

وَعَجِبُوٓاْ أَن جَآءَهُم مُّنذِرٞ مِّنۡهُمۡۖ وَقَالَ ٱلۡكَٰفِرُونَ هَٰذَا سَٰحِرٞ كَذَّابٌ

ترجمہ: کنزالایمان - وَ عَجِبُوْۤا اَنْ جَآءَهُمْ مُّنْذِرٌ مِّنْهُمْ٘-وَ قَالَ الْكٰفِرُوْنَ هٰذَا سٰحِرٌ كَذَّابٌ(4) || اور انہیں اس کا اچنبا ہوا کہ ان کے پاس انہیں میں کا ایک ڈر سنانے والا تشریف لایا اور کافر بولے یہ جادوگر ہے بڑا جھوٹا۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور انہیں اس بات پر تعجب ہوا کہ ان کے پاس انہیں میں سے ایک ڈر سنانے والا (رسول) تشریف لایااور کافروں نے کہا: یہ جادوگرہے، بڑا جھوٹا ہے۔ || اور انہیں اس بات پر تعجب ہوا کہ ان کے پاس انہیں میں سے ایک ڈر سنانے والا (رسول) تشریف لایااور کافروں نے کہا: یہ جادوگرہے، بڑا جھوٹا ہے۔

سورہ ص آیت 4 تفسیر


{وَ عَجِبُوْا: اور انہیں  تعجب ہوا۔} یعنی کفارِ مکہ کو اس بات پر تعجب ہوا کہ محمد مصطفٰی صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ظاہری خِلقَت، باطنی اَخلاق،نسب اور شکل و صورت میں  تو ہم جیسے انسان ہیں  ،پھر یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ ہم میں  سے صرف وہ رسالت جیسے بلند منصب کے حق دار ٹھہریں  اور جب کفارتاجدارِ رسالت صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی عظمت و شان دیکھ کر حیران رہ گئے تو آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو (مَعَاذَ اللہ) جادوگر اور جھوٹا کہنے لگے ۔( روح البیان، ص، تحت الآیۃ: ۴، ۸ / ۴)

Sign up for Newsletter

×

📱 Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now