قرآن - 38:42 سورہ ص ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

ٱرۡكُضۡ بِرِجۡلِكَۖ هَٰذَا مُغۡتَسَلُۢ بَارِدٞ وَشَرَابٞ

ترجمہ: کنزالایمان - اُرْكُضْ بِرِجْلِكَۚ-هٰذَا مُغْتَسَلٌۢ بَارِدٌ وَّ شَرَابٌ(42) || ہم نے فرمایا زمین پر اپنا پاؤں مار یہ ہے ٹھنڈا چشمہ نہانے اور پینے کو۔ ترجمہ: کنزالعرفان ۔ (ہم نے فرمایا:) زمین پر اپنا پاؤں مارو۔یہ نہانے اور پینے کیلئے پانی کا ٹھنڈا چشمہ ہے۔ || ۔ (ہم نے فرمایا:) زمین پر اپنا پاؤں مارو۔یہ نہانے اور پینے کیلئے پانی کا ٹھنڈا چشمہ ہے۔

سورہ ص آیت 42 تفسیر


{اُرْكُضْ بِرِجْلِكَ: ہم نے فرمایا: زمین پر اپنا پاؤں  مارو۔} اللہ تعالیٰ نے حضرت ایوب عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی دعا قبول فرمائی اور ان کی طرف وحی فرمائی کہ ’’ زمین پر اپنا پاؤں  مارو۔چنانچہ آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے زمین پرپاؤں  مارا تو اس سے میٹھے پانی کا ایک چشمہ ظاہر ہوااور آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام سے کہا گیا کہ یہ نہانے اور پینے کیلئے پانی کا ٹھنڈا چشمہ ہے۔چنانچہ آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے اس چشمے سے پانی پیا اور غسل کیا تو اللہ تعالیٰ نے آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے تمام ظاہری و باطنی مرض اور تکلیفیں  دور فرما دیں ۔( تفسیرکبیر ، ص ، تحت الآیۃ : ۴۲ ، ۹ / ۳۹۸ ، خازن ، ص ، تحت الآیۃ: ۴۲، ۴ / ۴۳، جلالین، ص، تحت الآیۃ: ۴۲، ص۳۸۳، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

📱 Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now