قرآن - 38:85 سورہ ص ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

لَأَمۡلَأَنَّ جَهَنَّمَ مِنكَ وَمِمَّن تَبِعَكَ مِنۡهُمۡ أَجۡمَعِينَ

ترجمہ: کنزالایمان - قَالَ فَالْحَقُّ٘-وَ الْحَقَّ اَقُوْلُ(84)لَاَمْلَــٴَـنَّ جَهَنَّمَ مِنْكَ وَ مِمَّنْ تَبِعَكَ مِنْهُمْ اَجْمَعِیْنَ(85) || فرمایا تو سچ یہ ہے اور میں سچ ہی فرماتا ہوں ۔ بے شک میں ضرور جہنم بھردوں گا تجھ سے اور ان میں سے جتنے تیری پیروی کریں گے سب سے۔ ترجمہ: کنزالعرفان اللہ نے فرمایا: تو حق (میری طرف سے ہی ہوتا ہے) اور میں حق ہی فرماتا ہوں ۔ بیشک میں ضرور جہنم بھردوں گاتجھ سے اور ان سب سے جو تیری پیروی کرنے والے ہیں ۔ || اللہ نے فرمایا: تو حق (میری طرف سے ہی ہوتا ہے) اور میں حق ہی فرماتا ہوں ۔ بیشک میں ضرور جہنم بھردوں گاتجھ سے اور ان سب سے جو تیری پیروی کرنے والے ہیں ۔

سورہ ص آیت 85 تفسیر


{قَالَ: فرمایا۔} اس آیت اور اس کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا:’’تو سچ یہ ہے جو ہم ارشاد فرماتے ہیں  اور میں  سچ ہی فرماتا ہوں ، بیشک میں  ضرور تجھ سے اور تیری ذُرِّیَّت سے اور انسانوں  میں  سے جتنے لوگ اپنے اختیار سے گمراہی میں  تیری پیروی کریں  گے ان سب سے جہنم بھر دوں  گا۔ (روح البیان، ص، تحت الآیۃ: ۸۴-۸۵، ۸ / ۶۶)

Sign up for Newsletter

×

📱 Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now