قرآن - 67:14 سورہ الملك ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

أَلَا يَعۡلَمُ مَنۡ خَلَقَ وَهُوَ ٱللَّطِيفُ ٱلۡخَبِيرُ

ترجمہ: کنزالایمان - اَلَا یَعْلَمُ مَنْ خَلَقَؕ-وَ هُوَ اللَّطِیْفُ الْخَبِیْرُ(14) || کیا وہ نہ جانے جس نے پیدا کیا اور وہی ہے ہر باریکی جانتا خبردار۔ ترجمہ: کنزالعرفان کیا جس نے پیدا کیاوہ نہیں جانتا؟ حالانکہ وہی ہر باریکی کو جاننے والا،بڑا خبردار ہے۔ || کیا جس نے پیدا کیاوہ نہیں جانتا؟ حالانکہ وہی ہر باریکی کو جاننے والا،بڑا خبردار ہے۔

سورہ الملك آیت 14 تفسیر


{اَلَا یَعْلَمُ مَنْ خَلَقَ: کیا جس نے پیدا کیاوہ نہیں  جانتا؟ ۔} اس سے پہلی آیت میں  کئے ہوئے دعویٰ کی دلیل دیتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ جس رب تعالیٰ نے اپنی کامل حکمت سے تمام اَشیاء کو وجود بخشا ہے اور انہی چیزوں  میں  تمہاری آہستہ یا بلند آواز سے کی گئی گفتگو بھی شامل ہے تو کیا اسے تمہاری باتوں  کا علم نہ ہو گا حالانکہ ا س کی شان تو یہ ہے کہ وہ ہر باریکی کو جاننے والاہے حتّٰی کہ وہ اندھیری رات میں  ٹھوس پتھر پر چلنے والی سیاہ چیونٹی کے نشانات کوبھی دیکھتا ہے اور وہ تمام باطنی چیزوں  پر خبردار ہے۔( روح البیان، الملک، تحت الآیۃ: ۱۴، ۱۰ / ۸۷، ملخصاً)

Sign up for Newsletter

×

📱 Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now