قرآن - 75:4 سورہ ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

بَلَىٰ قَٰدِرِينَ عَلَىٰٓ أَن نُّسَوِّيَ بَنَانَهُۥ

ترجمہ: کنزالایمان - بَلٰى قٰدِرِیْنَ عَلٰۤى اَنْ نُّسَوِّیَ بَنَانَهٗ(4) || کیوں نہیں ہم قادر ہیں کہ اس کے پور ٹھیک بنادیں ۔ ترجمہ: کنزالعرفان کیوں نہیں ہم اس بات پر قادر ہیں کہ اس کے انگلیوں کے پوروں (تک) کو ٹھیک کردیں ۔ || کیوں نہیں ہم اس بات پر قادر ہیں کہ اس کے انگلیوں کے پوروں (تک) کو ٹھیک کردیں ۔

سورہ آیت 4 تفسیر


{بَلٰى: کیوں  نہیں ۔} ارشاد فرمایا کہ کیا کافر یہ گمان کرتا ہے کہ ہم اس کی ہڈیوں  کو جمع نہیں  کر سکتے ؟کیوں  نہیں  ،ہم اس کی ہڈیوں  کو جمع کر سکتے ہیں اور ہم تو اس بات پر بھی قادر ہیں  کہ اس آدمی کی انگلیاں  جیسی تھیں  کسی فرق کے بغیر ویسی ہی کردیں  اور اُن کی ہڈیاں  اُن کے مقام پر پہنچا دیں ، جب ہم چھوٹی چھوٹی ہڈیاں  اس طرح ترتیب دے سکتے ہیں  تو بڑی ہڈیوں  کا کیا کہنا ،انہیں  تو بدرجہ اَوْلیٰ ترتیب دے سکتے ہیں ۔( خازن، القیامۃ، تحت الآیۃ: ۴، ۴ / ۳۳۳، مدارک، القیامۃ، تحت الآیۃ: ۴، ص۱۳۰۲، ملتقطاً)

تمام آیات

Sign up for Newsletter

×

📱 Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now