قرآن - 56:23 سورہ ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

كَأَمۡثَٰلِ ٱللُّؤۡلُوِٕ ٱلۡمَكۡنُونِ

ترجمہ: کنزالایمان - وَ حُوْرٌ عِیْنٌ(22)كَاَمْثَالِ اللُّؤْلُوَٴ الْمَكْنُوْنِ(23)جَزَآءًۢ بِمَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ(24) || اور بڑی آنکھ والیاں حوریں ۔ جیسے چھپے رکھے ہوئے موتی ۔ صلہ ان کے اعمال کا ۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور بڑی آنکھ والی خوبصورت حوریں ہیں ۔ جیسے چھپا کر رکھے ہوئے موتی ہوں ۔ ان کے اعمال کے بدلے کے طور پر ۔ || اور بڑی آنکھ والی خوبصورت حوریں ہیں ۔ جیسے چھپا کر رکھے ہوئے موتی ہوں ۔ ان کے اعمال کے بدلے کے طور پر ۔

سورہ آیت 23 تفسیر


{ وَ حُوْرٌ عِیْنٌ: اور بڑی آنکھ والی خوبصورت حوریں  ہیں ۔} اس آیت اور اس کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ کے مُقَرّب اہلِ جنت (کی خدمت )کے لئے بڑی آنکھ والی خوبصورت حوریں  ہوں  گی اور وہ حوریں  ایسی ہوں  گی جیسے موتی صَدَف میں  چھپا ہوتا ہے کہ نہ تو اسے کسی کے ہاتھ نے چھوا، نہ دھوپ اور ہوا لگی اوراس وجہ سے وہ ا نتہائی صاف اور شفاف ہوتا ہے،الغرض جس طرح یہ موتی اچھوتا ہوتا ہے اسی طرح وہ حوریں  اچھوتی ہوں  گی۔ یہ بھی مروی ہے کہ حوروں  کے تَبَسُّم سے جنت میں  نورچمکے گا اور جب وہ چلیں  گی تو اُن کے ہاتھوں  اور پاؤں  کے زیوروں  سے تقدیس اور تمجید کی آوازیں  آئیں  گی اور یاقوتی ہاراُن کے گردنوں  کے حسن و خوبی سے ہنسیں  گے۔( خازن، الواقعۃ، تحت الآیۃ: ۲۲-۲۳، ۴ / ۲۱۸)

{جَزَآءًۢ بِمَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ: ان کے اعمال کے بدلے کے طور پر۔} یعنی بارگاہِ الہٰی کے مُقَرّب بندوں  کو یہ سب کچھ ان کے دُنْیَوی نیک اعمال اور اللہ تعالیٰ کی فرمانبرداری کرنے کے صِلہ میں  ملے گا۔( خازن، الواقعۃ، تحت الآیۃ: ۲۴، ۴ / ۲۱۸)

Sign up for Newsletter

×

📱 Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now