قرآن - 56:66 سورہ ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

إِنَّا لَمُغۡرَمُونَ

ترجمہ: کنزالایمان - لَوْ نَشَآءُ لَجَعَلْنٰهُ حُطَامًا فَظَلْتُمْ تَفَكَّهُوْنَ(65)اِنَّا لَمُغْرَمُوْنَ(66)بَلْ نَحْنُ مَحْرُوْمُوْنَ(67) || ہم چاہیں تو اسے روندن کردیں پھر تم باتیں بناتے رہ جاؤ ۔ کہ ہم پر چَٹّی پڑی ۔ بلکہ ہم بے نصیب رہے۔ ترجمہ: کنزالعرفان اگر ہم چاہتے تو اسے چورا چورا گھاس کردیتے پھر تم باتیں بناتے رہ جاتے۔ کہ ہم پر تاوان پڑگیا ہے۔ بلکہ ہم بے نصیب رہے۔ || اگر ہم چاہتے تو اسے چورا چورا گھاس کردیتے پھر تم باتیں بناتے رہ جاتے۔ کہ ہم پر تاوان پڑگیا ہے۔ بلکہ ہم بے نصیب رہے۔

سورہ آیت 66 تفسیر


{ لَوْ نَشَآءُ لَجَعَلْنٰهُ حُطَامًا: اگر ہم چاہتے تو اسے چورا چورا گھاس کردیتے۔} اس آیت اور ا س کے بعد والی دو آیات کا خلاصہ یہ ہے کہ ہم اپنے لطف و رحمت سے ا س کھیتی کی نَشوونُما کرتے ہیں  اور تم پر رحمت کرتے ہوئے اسے تمہارے لئے باقی رکھتے ہیں  ورنہ اگر ہم چاہتے تو زمین میں  جو بیج تم بوتے ہو اسے پوری طرح پھلنے پھولنے سے پہلے ہی چُورا چُورا کردیتے جو کسی کام کا نہ رہے،پھر تم حیرت زدہ اور نادم و غمگین ہو کر یہ باتیں  بناتے رہ جاتے کہ ہمارا مال بیکار ضائع ہوگیا ،بلکہ ہم اپنے رزق سے محروم رہے۔ (ابن کثیر، الواقعۃ، تحت الآیۃ: ۶۵-۶۷، ۸ / ۲۸، خازن، الواقعۃ، تحت الآیۃ: ۶۵-۶۷، ۴ / ۲۲۱-۲۲۲، روح البیان، الواقعۃ، تحت الآیۃ: ۶۵-۶۷،  ۹ / ۳۳۳، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

📱 Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now