{فِیْ سَمُوْمٍ: شدید گرم
ہوا میں ۔ } اس آیت اور اس کے بعد والی دو آیات میں بائیں جانب
والوں کے تقریباً چار عذاب بیان فرمائے گے ۔(1) وہ جہنم کے اندر ایسی شدید گرم ہوا میں ہوں گے جو کہ مَساموں میں داخل
ہو رہی ہو گی۔ (2)وہ وہاں کَھولتے پانی میں ہوں گے
۔(3)اس میں شدید سیاہ دھوئیں کے سائے میں ہوں گے ۔(4) وہ سایہ عام سایوں کی طرح نہ ٹھنڈا ہوگا اورنہ ہی خوش منظر اور آرام
بخش۔( خازن،
الواقعۃ، تحت الآیۃ : ۴۲-۴۴، ۴ / ۲۲۰، جلالین، الواقعۃ، تحت الآیۃ: ۴۲-۴۴، ص ۴۴۷، ملتقطاً)
For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.
سورہ آیت 43 تفسیر