قرآن - 56:40 سورہ ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

وَثُلَّةٞ مِّنَ ٱلۡأٓخِرِينَ

ترجمہ: کنزالایمان - ثُلَّةٌ مِّنَ الْاَوَّلِیْنَ(39)وَ ثُلَّةٌ مِّنَ الْاٰخِرِیْنَﭤ(40) || اگلوں میں سے ایک گروہ۔ اور پچھلوں میں سے ایک گروہ ۔ ترجمہ: کنزالعرفان پہلے لوگوں میں سے ایک بڑاگروہ ہے۔ اور بعدوالے لوگوں میں سے بھی ایک بڑاگروہ ہے۔ || پہلے لوگوں میں سے ایک بڑاگروہ ہے۔ اور بعدوالے لوگوں میں سے بھی ایک بڑاگروہ ہے۔

سورہ آیت 40 تفسیر


{ ثُلَّةٌ مِّنَ الْاَوَّلِیْنَ: پہلے لوگوں  میں  سے ایک بڑاگروہ ہے۔}  اس سے پہلے رکوع میں  آگے بڑھ جانے والے اور بارگاہِ الٰہی کے مُقَرّب بندوں  کی دو جماعتوں  کا ذکر کیا گیا تھا اور یہاں  اس آیت اور ا س کے بعد والی آیت میں  دائیں  جانب والوں  کے دو گروہوں  کا بیان کیا گیا ہے کہ وہ اس اُمت کے پہلوں  اور بعد والوں  دونوں  گروہوں  میں  سے ہوں  گے، پہلا گروہ سیّد المرسَلین صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے صحابہ ٔکرام رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُمْ ہیں  اور بعد والوں  سے قیامت تک کے صحابہ ٔکرام رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُمْ سے بعد والے مراد ہیں ۔

Sign up for Newsletter

×

📱 Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now