قرآن - 56:25 سورہ ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

لَا يَسۡمَعُونَ فِيهَا لَغۡوٗا وَلَا تَأۡثِيمًا

ترجمہ: کنزالایمان - لَا یَسْمَعُوْنَ فِیْهَا لَغْوًا وَّ لَا تَاْثِیْمًا(25)اِلَّا قِیْلًا سَلٰمًا سَلٰمًا(26) || اس میں نہ سُنیں گے نہ کوئی بیکار با ت نہ گنہگاری ۔ ہاں یہ کہنا ہوگا سلام سلام۔ ترجمہ: کنزالعرفان اس میں نہ کوئی بیکار با ت سنیں گے اورنہ کوئی گناہ کی بات ۔ مگر سلام سلام کہنا۔ || اس میں نہ کوئی بیکار با ت سنیں گے اورنہ کوئی گناہ کی بات ۔ مگر سلام سلام کہنا۔

سورہ آیت 25 تفسیر


{ لَا یَسْمَعُوْنَ فِیْهَا لَغْوًا: اس میں نہ کوئی بیکار با ت سنیں گے۔} اس آیت اور اس کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ جنت میں کوئی ناگوار اور باطل بات ان کے سننے میں نہ آئے گی البتہ وہ ہرطرف سے سلام سلام کا قول ہی سنیں گے کہ جنتی آپس میں ایک دوسرے کو سلام کریں گے،فرشتے اہلِ جنت کو سلام کریں گے اور اللہ ربُّ الْعِزَّت عَزَّوَجَلَّ کی طرف سے اُن کی جانب سلام آئے گا۔( خازن، الواقعۃ، تحت الآیۃ: ۲۵-۲۶، ۴ / ۲۱۸، مدارک، الواقعۃ، تحت الآیۃ: ۲۵-۲۶، ص ۱۲۰۰، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

📱 Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now