قرآن - 56:34 سورہ ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

وَفُرُشٖ مَّرۡفُوعَةٍ

ترجمہ: کنزالایمان - وَّ فَاكِهَةٍ كَثِیْرَةٍ(32)لَّا مَقْطُوْعَةٍ وَّ لَا مَمْنُوْعَةٍ(33)وَّ فُرُشٍ مَّرْفُوْعَةٍﭤ(34) || اور بہت سے میووں میں ۔ جو نہ ختم ہوں اور نہ روکے جائیں ۔ اور بلند بچھونوں میں ۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور بہت سے پھلوں میں ۔ جو نہ ختم ہوں گے اور نہ روکے جائیں گے۔ اور بلند بچھونوں میں ہوں گے۔ || اور بہت سے پھلوں میں ۔ جو نہ ختم ہوں گے اور نہ روکے جائیں گے۔ اور بلند بچھونوں میں ہوں گے۔

سورہ آیت 34 تفسیر


{وَ فَاكِهَةٍ كَثِیْرَةٍ: اور بہت سے پھلوں  میں ۔}  اس آیت اور ا س کے بعد والی آیت کاخلاصہ یہ ہے کہ دائیں  جانب والے ان جنتوں  میں  ہوں  گے جن میں  مختلف اَجناس اور اَقسام کے بہت سے پھل ہیں  اور وہ پھل کبھی ختم نہ ہوں  گے کیونکہ جب بھی کوئی پھل توڑ اجائے گا تو فوراً اس کی جگہ ویسے ہی دو پھل آ جائیں  گے اور اہلِ جنت کوان پھلوں  کے استعمال سے نہ کوئی روک ٹوک ہوگی، نہ شرعی رکاوٹ، نہ طبی پابندی اور نہ کسی بندے کی طر ف سے ممانعت ہو گی۔

{وَ فُرُشٍ مَّرْفُوْعَةٍ: اور بلند بچھونوں  میں  ہوں  گے۔} اس آیت کے معنی یہ ہیں  کہ دائیں  جانب والے جنتوں  میں  آرام کے بستروں  میں  ہوں  گے جوجواہرات سے سجے ہوئے اونچے اونچے تختوں  پربچھے ہوئے ہوں  گے۔( خازن، الواقعۃ، تحت الآیۃ: ۳۴، ۴ / ۲۱۹، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

📱 Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now