{ فَاَمَّاۤ اِنْ كَانَ مِنَ الْمُقَرَّبِیْنَ: پھر وہ فوت ہونے والا
اگر مقرب بندوں میں سے ہے۔} یہاں سے موت کے
وقت مخلوق کے طبقات کے احوال اور ان کے درجات بیان فرمائے جا رہے ہیں ،چنانچہ اس
آیت اور ا س کے بعد والی آیت کاخلاصہ یہ ہے کہ اگر مرنے والا آگے بڑھ جانے
والے اللہ تعالیٰ کے مقرب
بندوں میں سے ہے تو ا س کے لئے (موت کے وقت) راحت ،
خوشبودارپھول اور آخرت میں نعمتوں کی جنت ہے۔
حضرت
ابوالعالیہ رَحْمَۃُاللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ فرماتے ہیں کہ
مُقَرَّبین سے جو کوئی دنیا سے جدا ہوتا ہے تواس کے پاس جنت کے پھولو
ں کی ڈالی لائی جاتی ہے،وہ جب اس کی خوشبو لیتا ہے تو اس وقت ا س کی
روح قبض ہوتی ہے۔( خازن، الواقعۃ، تحت الآیۃ:۸۸ -۸۹، ۴ / ۲۲۵)
For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.
سورہ آیت 89 تفسیر