قرآن - 23:116 سورہ المؤمنون ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

فَتَعَٰلَى ٱللَّهُ ٱلۡمَلِكُ ٱلۡحَقُّۖ لَآ إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ رَبُّ ٱلۡعَرۡشِ ٱلۡكَرِيمِ

ترجمہ: کنزالایمان - فَتَعٰلَى اللّٰهُ الْمَلِكُ الْحَقُّۚ-لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَۚ-رَبُّ الْعَرْشِ الْكَرِیْمِ(116) || تو بہت بلندی والا ہے اللہ سچا بادشاہ کوئی معبود نہیں سوا اس کے عزت والے عرش کا مالک۔ ترجمہ: کنزالعرفان تووہ اللہ بہت بلندی والا ہے جو سچا بادشاہ ہے، اس کے سواکوئی معبود نہیں ، وہ عزت والے عرش کا مالک ہے۔ || تووہ اللہ بہت بلندی والا ہے جو سچا بادشاہ ہے، اس کے سواکوئی معبود نہیں ، وہ عزت والے عرش کا مالک ہے۔

سورہ المؤمنون آیت 116 تفسیر


{فَتَعٰلَى اللّٰهُ: تو  اللہ بہت بلندی والا ہے۔} یعنی  اللہ تعالیٰ اپنی ذات،صفات اور اَفعال میں  مخلوق کی مُماثلَت سے پاک ہے،وہی سچا بادشاہ ہے اور ہر چیز اسی کی ملکیت اور اسی کی بادشاہی میں  داخل ہے،اس کے سوا کوئی معبود نہیں  کیونکہ تمام چیزیں  اسی کی ملکیت ہیں  اور جو ملکیت ہو وہ معبود نہیں  ہو سکتی اور وہ اس عرش کا مالک ہے جو عزت والا ہے کیونکہ  اللہ تعالیٰ کے کرم و رحمت کا فیضان یہیں  سے تقسیم ہوتا ہے اور ہر مخلوق میں  اس کی رحمت و کرم کے آثار یہیں  سے بٹتے ہیں ۔( روح البیان، المؤمنون، تحت الآیۃ: ۱۱۶، ۶ / ۱۱۲)

Sign up for Newsletter

×

📱 Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now