{بَلْ قُلُوْبُهُمْ: بلکہ ان کے دل۔} اس آیت کا ایک معنی یہ ہے کہ کافروں کے دل اس قرآن شریف سے غفلت میں ہیں اور اِن کافروں کے خبیث کام جنہیں یہ کررہے ہیں ان کاموں کے خلاف ہیں جو مذکورہ بالا آیات میں ایمانداروں کے ذکر کئے گئے۔ دوسرا معنی یہ ہے کہ کافروں کے دل اس قرآن سے غفلت میں ہیں اور وہ اس عظیم غفلت کے علاوہ اور بھی بہت سے خبیث کام کر رہے ہیں ۔( جمل مع جلالین،المؤمنون، تحت الآیۃ:۶۳، ۵ / ۲۴۶-۲۴۷، روح البیان،المؤمنون، تحت الآیۃ:۶۳،۶ / ۹۲، ملتقطاً)
For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.
سورہ المؤمنون آیت 63 تفسیر