قرآن - 23:54 سورہ المؤمنون ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

فَذَرۡهُمۡ فِي غَمۡرَتِهِمۡ حَتَّىٰ حِينٍ

ترجمہ: کنزالایمان - فَذَرْهُمْ فِیْ غَمْرَتِهِمْ حَتّٰى حِیْنٍ(54) || تو تم ان کو چھوڑ دو ان کے نشہ میں ایک وقت تک۔ ترجمہ: کنزالعرفان تو تم انہیں ایک مدت تک ان کی گمراہی میں چھوڑ دو۔ || تو تم انہیں ایک مدت تک ان کی گمراہی میں چھوڑ دو۔

سورہ المؤمنون آیت 54 تفسیر


{فَذَرْهُمْ: تو تم ان کو چھوڑ دو۔} اس آیت میں   اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیب صَلَّی  اللہ  تَعَالٰی  عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو تسلی دیتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ اے حبیب! صَلَّی  اللہ  تَعَالٰی  عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، آپ ان کفار ِمکہ کو ان کے کفرو گمراہی اور ان کی جہالت و غفلت میں  ان کی موت کے وقت تک چھوڑ دیں  اور ان پر جلد عذاب نازل کرنے کا مطالبہ نہ فرمائیں ۔( خازن، المؤمنون، تحت الآیۃ: ۵۴، ۳ / ۳۲۷، روح البیان، المؤمنون، تحت الآیۃ: ۵۴، ۶ / ۸۹، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

📱 Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now