قرآن - 7:202 سورہ الأعراف ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

وَإِخۡوَٰنُهُمۡ يَمُدُّونَهُمۡ فِي ٱلۡغَيِّ ثُمَّ لَا يُقۡصِرُونَ

ترجمہ: کنزالایمان - وَ اِخْوَانُهُمْ یَمُدُّوْنَهُمْ فِی الْغَیِّ ثُمَّ لَا یُقْصِرُوْنَ(202) || اور وہ جو شیطانوں کے بھائی ہیں شیطان انہیں گمراہی میں کھینچتے ہیں پھر گئی نہیں کرتے۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور وہ جو شیطانوں کے بھائی ہیں شیطان انہیں گمراہی میں کھینچتے ہیں پھر وہ کمی نہیں کرتے۔ || اور وہ جو شیطانوں کے بھائی ہیں شیطان انہیں گمراہی میں کھینچتے ہیں پھر وہ کمی نہیں کرتے۔

سورہ الأعراف آیت 202 تفسیر


{وَ اِخْوَانُهُمْ:اور وہ جو شیطانوں کے بھائی ہیں۔ } ارشاد فرمایا کہ شیطانوں کے بھائی یعنی مشرکوں کو شیطان گمراہی میں کھینچتے ہیں یہاں تک کہ وہ گمراہی پر پکے ہو جاتے ہیں ،پھر وہ نہ توگمراہی سے رکتے ہیں اور نہ گمراہی چھوڑتے ہیں۔( خازن، الاعراف، تحت الآیۃ: ۲۰۲، ۲ / ۱۷۱)

متقی مسلمان اور کافر کا حال:

            اس سے متقی مسلمان اور کافر کا حال واضح ہوا کہ مسلمان کو جب شیطان کی طرف سے کوئی خیال آتا ہے تو وہ اللہ تعالیٰ کا حکم یاد کرتا ہے اور پہچان جاتا ہے کہ یہ شیطان کاوار ہے،پھر وہ ا س سے رک جاتا ہے اور توبہ استغفار کرتا ہے جبکہ کافر اپنی گمراہی میں ہی پختہ ہوتا چلا جاتا ہے ، نہ وہ اللہ تعالیٰ کا حکم یادکرتا ہے اور نہ ہی اپنی گمراہی سے رجوع کرتا ہے۔ (خازن، الاعراف، تحت الآیۃ: ۲۰۲، ۲ / ۱۷۱)

Sign up for Newsletter

×

📱 Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now