قرآن - 22:33 سورہ الحج ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

لَكُمۡ فِيهَا مَنَٰفِعُ إِلَىٰٓ أَجَلٖ مُّسَمّٗى ثُمَّ مَحِلُّهَآ إِلَى ٱلۡبَيۡتِ ٱلۡعَتِيقِ

ترجمہ: کنزالایمان - لَكُمْ فِیْهَا مَنَافِعُ اِلٰۤى اَجَلٍ مُّسَمًّى ثُمَّ مَحِلُّهَاۤ اِلَى الْبَیْتِ الْعَتِیْقِ(33) || تمہارے لیے چوپایوں میں فائدے ہیں ایک مقرر میعاد تک پھر اُن کا پہنچنا ہے اس آزاد گھر تک۔ ترجمہ: کنزالعرفان تمہارے لیے ان جانوروں میں ایک مقررہ مدت تک بہت سے فائدے ہیں پھر ان کے ذبح کرنے کی جگہ آزادگھر کے پاس ہے۔ || تمہارے لیے ان جانوروں میں ایک مقررہ مدت تک بہت سے فائدے ہیں پھر ان کے ذبح کرنے کی جگہ آزادگھر کے پاس ہے۔

سورہ الحج آیت 33 تفسیر


{لَكُمْ فِیْهَا مَنَافِعُ:تمہارے لیے ان جانوروں  میں  بہت سے فائدے ہیں ۔} ارشاد فرمایا کہ تمہارے لئے ان جانوروں  میں  ان کے ذبح کے وقت تک بہت سے فائدے ہیں  جیسے ضرورت کے وقت ان پر سوار ہو سکتے ہو اور حاجت کے وقت ان کا دودھ پی سکتے ہو، پھر انہیں  حرم شریف تک پہنچنا ہے جہاں  وہ ذبح کئے جائیں  گے۔( مدارک، الحج، تحت الآیۃ: ۳۳، ص۷۳۹)

            خیال رہے کہ یہاں  ہَدی یعنی اس جانور کا ذکر ہے جو صرف حرم شریف میں  ہی ذبح ہو سکتا ہے جبکہ وہ قربانی جو مالداروں  پر عید الاضحی کے موقع پر واجب ہوتی ہے وہ ہر جگہ کی جائے گی۔

 

Sign up for Newsletter

×

📱 Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now