قرآن - 22:71 سورہ الحج ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

وَيَعۡبُدُونَ مِن دُونِ ٱللَّهِ مَا لَمۡ يُنَزِّلۡ بِهِۦ سُلۡطَٰنٗا وَمَا لَيۡسَ لَهُم بِهِۦ عِلۡمٞۗ وَمَا لِلظَّـٰلِمِينَ مِن نَّصِيرٖ

ترجمہ: کنزالایمان - وَ یَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ مَا لَمْ یُنَزِّلْ بِهٖ سُلْطٰنًا وَّ مَا لَیْسَ لَهُمْ بِهٖ عِلْمٌؕ-وَ مَا لِلظّٰلِمِیْنَ مِنْ نَّصِیْرٍ(71) || اور اللہ کے سوا ایسوں کو پوجتے ہیں جن کی کوئی سند اس نے نہ اتاری اور ایسوں کو جن کا خود انہیں کچھ علم نہیں اور ستم گاروں کا کوئی مددگار نہیں ۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور(مشرک) اللہ کے سواان کی عبادت کرتے ہیں جن کی کوئی دلیل اللہ نے نہیں اتاری اور جن کاخود انہیں بھی کچھ علم نہیں اورظالموں کا کوئی مددگار نہیں ۔ || اور(مشرک) اللہ کے سواان کی عبادت کرتے ہیں جن کی کوئی دلیل اللہ نے نہیں اتاری اور جن کاخود انہیں بھی کچھ علم نہیں اورظالموں کا کوئی مددگار نہیں ۔

سورہ الحج آیت 71 تفسیر


{وَ یَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ: اور  اللہ کے سواان کی عبادت کرتے ہیں ۔} اس آیت میں  کفار کی جہالت بیان فرمائی جا رہی ہے کہ وہ  اللہ تعالیٰ کی عبادت کرنے کی بجائے بتوں  کی پوجا کرتے ہیں  اور ان کے پاس اپنے اس فعل کی نہ کوئی عقلی دلیل ہے نہ نقلی بلکہ محض جہالت اور نادانی کی وجہ سے گمراہی میں  پڑے ہوئے ہیں  اور جو کسی طرح بھی پوجے جانے کے مستحق نہیں  اسے پوجتے ہیں ، یہ شدید ظلم ہے اور جوشرک کر کے اپنی جان پر ظلم کرتا ہے اس کا کوئی مددگار نہیں  جو اسے  اللہ تعالیٰ کے اُس عذاب سے بچا سکے جس کا یہ شرک کرنے کی وجہ سے مستحق ہوا۔( مدارک، الحج، تحت الآیۃ: ۷۱، ص۷۴۸، روح البیان، الحج، تحت الآیۃ: ۷۱، ۶ / ۵۹، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

📱 Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now