قرآن - 24:24 سورہ النور ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

يَوۡمَ تَشۡهَدُ عَلَيۡهِمۡ أَلۡسِنَتُهُمۡ وَأَيۡدِيهِمۡ وَأَرۡجُلُهُم بِمَا كَانُواْ يَعۡمَلُونَ

ترجمہ: کنزالایمان - یَّوْمَ تَشْهَدُ عَلَیْهِمْ اَلْسِنَتُهُمْ وَ اَیْدِیْهِمْ وَ اَرْجُلُهُمْ بِمَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ(24) || جس دن ان پر گواہی دیں گی ان کی زبانیں اور ان کے ہاتھ اور ان کے پاؤں جو کچھ کرتے تھے۔ ترجمہ: کنزالعرفان جس دن ان کے خلاف ان کی زبانیں اور ان کے ہاتھ اور ان کے پاؤں ان کے اعمال کی گواہی دیں گے۔ || جس دن ان کے خلاف ان کی زبانیں اور ان کے ہاتھ اور ان کے پاؤں ان کے اعمال کی گواہی دیں گے۔

سورہ النور آیت 24 تفسیر


{یَوْمَ تَشْهَدُ عَلَیْهِمْ: جس دن ان کے خلاف گواہی دیں  گے۔} ارشاد فرمایا کہ قیامت کے دن ان کے خلاف ان کی زبانیں ، ان کے ہاتھ اور ان کے پاؤں ان کے اعمال کی گواہی دیں  گے۔زبانوں  کا گواہی دینا تو اُن کے مونہوں  پر مُہریں  لگائے جانے سے پہلے ہوگا اور اس کے بعد مونہوں  پر مُہریں  لگادی جائیں  گی جس سے زبانیں  بند ہوجائیں  گے اور اعضاء بولنے لگیں  گے اور دنیا میں  جو عمل کئے تھے وہ ان کی خبر دیں  گے۔( خازن، النور، تحت الآیۃ: ۲۴، ۳ / ۳۴۵)

Sign up for Newsletter

×

📱 Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now