قرآن - 24:42 سورہ النور ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

وَلِلَّهِ مُلۡكُ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِۖ وَإِلَى ٱللَّهِ ٱلۡمَصِيرُ

ترجمہ: کنزالایمان - وَ لِلّٰهِ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِۚ-وَ اِلَى اللّٰهِ الْمَصِیْرُ(42) || اور اللہ ہی کے لیے ہے سلطنت آسمانوں اور زمین کی اور اللہ ہی کی طرف پھر جانا۔ ترجمہ: کنزالعرفان اورآسمانوں اور زمین کی بادشاہت اللہ ہی کے لیے ہے اور اللہ ہی کی طرف لوٹنا ہے۔ || اورآسمانوں اور زمین کی بادشاہت اللہ ہی کے لیے ہے اور اللہ ہی کی طرف لوٹنا ہے۔

سورہ النور آیت 42 تفسیر


{وَ لِلّٰهِ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ: اور آسمانوں  اور زمین کی بادشاہت  اللہ ہی کے لیے ہے۔} ارشاد فرمایا کہ آسمانوں  اور زمین کی بادشاہت کسی اور کے لئے نہیں  بلکہ صرف  اللہ تعالیٰ ہی کے لیے ہے کیونکہ وہی ان کا خالق ہے اور وہی ان میں  ہر طرح کا تَصَرُّف فرمانے کی قدرت رکھتا ہے اور مخلوق کوفنا ہونے کے بعد جب دوبارہ زندہ کیا جائے گا تو سب نے صرف  اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں  ہی لوٹنا ہے لہٰذا ہر عقلمند انسان کو چاہئے کہ صرف ایسے قوت والے مالک کی ہی عبادت کرے اور زبان و دل سے اسی کی پاکی بیان کرے۔(روح البیان، النور، تحت الآیۃ: ۴۲، ۶ / ۱۶۴)

Sign up for Newsletter

×

📱 Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now