قرآن - 24:56 سورہ النور ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

وَأَقِيمُواْ ٱلصَّلَوٰةَ وَءَاتُواْ ٱلزَّكَوٰةَ وَأَطِيعُواْ ٱلرَّسُولَ لَعَلَّكُمۡ تُرۡحَمُونَ

ترجمہ: کنزالایمان - وَ اَقِیْمُوا الصَّلٰوةَ وَ اٰتُوا الزَّكٰوةَ وَ اَطِیْعُوا الرَّسُوْلَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُوْنَ(56)لَا تَحْسَبَنَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا مُعْجِزِیْنَ فِی الْاَرْضِۚ-وَ مَاْوٰىهُمُ النَّارُؕ-وَ لَبِئْسَ الْمَصِیْرُ(57) || اور نماز برپا رکھو اور زکوٰۃ دو اور رسول کی فرمانبرداری کرو اس امید پر کہ تم پر رحم ہو۔ ہرگز کافروں کو خیال نہ کرنا کہ وہ کہیں ہمارے قابو سے نکل جائیں زمین میں اور ان کا ٹھکانہ آگ ہے، اور ضرور کیا ہی بُرا انجام۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور نمازقائم رکھو اور زکوٰۃ دو اور رسول کی فرمانبرداری کرتے رہو اس امید پر کہ تم پر رحم کیا جائے۔ ہرگز کافروں کو یہ خیال نہ کرو کہ وہ ہمیں زمین میں عاجز کرنے والے ہیں اور ان کا ٹھکانہ آ گ ہے اور بیشک وہ کیا ہی بُری لوٹنے کی جگہ ہے۔ || اور نمازقائم رکھو اور زکوٰۃ دو اور رسول کی فرمانبرداری کرتے رہو اس امید پر کہ تم پر رحم کیا جائے۔ ہرگز کافروں کو یہ خیال نہ کرو کہ وہ ہمیں زمین میں عاجز کرنے والے ہیں اور ان کا ٹھکانہ آ گ ہے اور بیشک وہ کیا ہی بُری لوٹنے کی جگہ ہے۔

سورہ النور آیت 56 تفسیر


{وَ اَقِیْمُوا الصَّلٰوةَ: اور نمازقائم رکھو۔} ارشاد فرمایا کہ اے لوگو!نماز کو اس کے ارکان و شرائط کے ساتھ قائم رکھو، اسے ضائع نہ کرو اور جو زکوۃ  اللہ تعالیٰ نے تم پر فرض فرمائی ہے اسے ادا کرو اور احکامات وممنوعات میں  اپنے رب عَزَّوَجَلَّ کے حبیب رسول صَلَّی  اللہ  تَعَالٰی  عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی اطاعت کرو تاکہ تم پر رحم کیا جائے اور  اللہ تعالیٰ تمہیں  اپنے عذاب سے نجات دے۔( تفسیرطبری، النور، تحت الآیۃ: ۵۶، ۹ / ۳۴۴)

{لَا تَحْسَبَنَّ: ہرگز گمان نہ کرو۔} یعنی ان کفار نا بکار کا زمین میں  امن سے رہنا اس وجہ سے نہیں  کہ وہ رب کے قابو سے باہر ہیں  بلکہ یہ رب تعالیٰ کی مہلت ہے لہٰذا ان کے بارے میں  یہ خیال نہ کرو کہ یہ ہماری پکڑ سے بھاگ کر زمین میں  ہمیں  عاجز کر دیں  گے، ان کا ٹھکانہ جہنم کی آگ ہے اور بیشک وہ کیا ہی بُری لوٹنے کی جگہ ہے۔

Sign up for Newsletter

×

📱 Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now