قرآن - 24:50 سورہ النور ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

أَفِي قُلُوبِهِم مَّرَضٌ أَمِ ٱرۡتَابُوٓاْ أَمۡ يَخَافُونَ أَن يَحِيفَ ٱللَّهُ عَلَيۡهِمۡ وَرَسُولُهُۥۚ بَلۡ أُوْلَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلظَّـٰلِمُونَ

ترجمہ: کنزالایمان - اَفِیْ قُلُوْبِهِمْ مَّرَضٌ اَمِ ارْتَابُوْۤا اَمْ یَخَافُوْنَ اَنْ یَّحِیْفَ اللّٰهُ عَلَیْهِمْ وَ رَسُوْلُهٗؕ-بَلْ اُولٰٓىٕكَ هُمُ الظّٰلِمُوْنَ(50) || کیا ان کے دلوں میں بیماری ہے یا شک رکھتے ہیں یا یہ ڈرتے ہیں کہ اللہ و رسول ان پر ظلم کریں گے بلکہ وہ خود ہی ظالم ہیں ۔ ترجمہ: کنزالعرفان کیا ان کے دلوں میں بیماری ہے؟ یا انہیں شک ہے ؟یا کیا وہ اس بات سے ڈرتے ہیں کہ اللہ اور اس کا رسول ان پر ظلم کریں گے ؟ بلکہ وہ خود ہی ظالم ہیں ۔ || کیا ان کے دلوں میں بیماری ہے؟ یا انہیں شک ہے ؟یا کیا وہ اس بات سے ڈرتے ہیں کہ اللہ اور اس کا رسول ان پر ظلم کریں گے ؟ بلکہ وہ خود ہی ظالم ہیں ۔

سورہ النور آیت 50 تفسیر


{اَفِیْ قُلُوْبِهِمْ مَّرَضٌ: کیا ان کے دلوں  میں  بیماری ہے؟} اس آیت میں  منافقین کے اِعراض کی قباحت بیان کرتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ کیا ان کے دلوں  میں  کفر و منافقت کی بیماری ہے؟ یا انہیں  ہمارے حبیب صَلَّی  اللہ  تَعَالٰی  عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی نبوت میں  شک ہے ؟یا کیا وہ اس بات سے ڈرتے ہیں  کہ  اللہ تعالیٰ اور اس کا رسول صَلَّی  اللہ  تَعَالٰی  عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ان پر ظلم کریں  گے ؟ایسا ہرگز نہیں  ہے،کیونکہ یہ وہ خوب جانتے ہیں  کہ رسولِ کریم صَلَّی  اللہ  تَعَالٰی  عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فیصلہ حق و قانون کے خلاف ہو ہی نہیں  سکتا اور کوئی بددیانت آپ صَلَّی  اللہ  تَعَالٰی  عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی عدالت سے غلط فیصلہ کروانے میں  کامیاب نہیں  ہوسکتا، اسی وجہ سے وہ آپ صَلَّی  اللہ  تَعَالٰی  عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے فیصلہ سے اِعراض کرتے ہیں  اور وہ حق سے اِعراض کرنے کی بنا پر خود ہی اپنی جانوں  پر ظلم کرنے والے ہیں ۔( خازن، النور، تحت الآیۃ: ۵۰، ۳ / ۳۵۹، مدارک، النور، تحت الآیۃ: ۵۰، ص۷۸۶، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

📱 Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now